کے ڈی اے آفیسرز کلب میں آج الیکشن ہوں گے

December 17, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 16

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے آفیسرز کلب میں آج( جمعرات) ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں ہم نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں یہ بات الیکشن کمیٹی کے چیئر مین شکور پٹھان نے الیکشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ کلب کے ٹوٹل2412 ممبران میں سے 1328 ممبران اپنا حقِ رائے دیہی استعمال کریں گے ان میں 1124 وہ ممبران شامل ہیں جنہوں نے اپنے کلب کے بقایاجات جمع کروا دیئے ہیںجبکہ 204 وہ ممبران شامل ہیں جو کلب کے لائف ممبر کیٹگریمیں آتے ہیں۔