سانحہ شہداء پشاور کی برسی، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

December 17, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 30

فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی، شہر بھر میں فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے
پشاور میں مرکزی تقریب میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت ملک بھر سے اعلیٰ حکومتی اور سماجی شخصیات شریک تھیں
پشاور( نیوز ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی پہلی برسی کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم ‘آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی موجودگی پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے‘ تقریب کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جاتی آرہی اس کے علاوہ شہر میں فوج اور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے‘ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور میں سانحہ اے پی ایس کی پہلی برسی کی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں‘ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے‘ تقریب کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی جبکہ شہر بھر میں فوج‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے جگہ جگہ اسکینرز بھی نصب کئے گئے تھے‘ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات تھی‘ گاڑیاں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔