غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

December 17, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 20

دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی غیر معیاری سلنڈر ضبط کرلئے جائیں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسکول گاڑیوں سمیت پبلک سروس گاڑیوں میں غیر محفوظ و غیر معیاری سلنڈر اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائیگا اور اس میں استعمال ہونے والے غیر معیاری وغیر محفوظ سلنڈر ضبط کرلئے جائیں گے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے مہم شروع کریں گے‘ مہم میں پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس کو بھی چیک کیا جائیگا جو گاڑیاں مطلوبہ معیار اور تقاضوں کے مطابق نہیں ہوں گی ان کے پرمٹس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ بدھ کو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی صدارت میں ہونیوالے ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی( آر ٹی سے) بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری آر ٹی اے منشاد شاہانی‘ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیو نیکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری سلنڈر کیخلاف مہم کو موثر بنانے کیلئے سیکریٹری آر ٹی اے ترجیحی اقدامات کریں گے۔