بلدیہ کراچی کے کم گریڈ افسران بھاری نذرانوں کے عوض اہم عہدوں پر تعینات

December 17, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 28

سینئر افسران کا احتجاج‘ بے قاعدگیوں کی فوری تحقیقات اور غیر قانونی تعیناتیوں اور تقرریوں کی منسوخی کا مطالبہ
کراچی (سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمے ہیومن ریسورسز کے افسران نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنا معمول بنا لیا مبینہ طور پر بھاری نذرانے کے عوض گریڈ16کے افسرکو گریڈ 18کے عہدے پر تعینات کئے جانے کا انکشاف بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران کا کم گریڈ کے افسران کو مبینہ بھاری نذرانوں کے عوض اہم عہدوں پر تعینات کرنے پر شدید احتجاج ،تحقیقاتی اداروں سے محکمہ ایچ آر ایم کے افسران کی بے قاعدگیوں کی فوری تحقیقات اور غیر قانونی تعیناتیوں،تقرریوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ہیومن ریسورسز کے بعض افسران کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے گریڈ 16افسر کامران عباس کو گریڈ 18کے عہدے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ جمشید ٹائون تعینات کرنے کا انکشاف ہو ا ہے محکمہ ایچ آر ایم کے قریبی ذرائع کے مطابق کامران عباس گریڈ 16کے افسر ہیں محکمہ کے اعلی افسران نے مذکورہ افسر سے مبینہ طور پر معاملات طے کرکے گریڈ16کے کامران عباس کو گریڈ 18کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے میونسپل کمشنر کو ایک نوٹ شیٹ بھیجی جس میں کامران عباس کو گریڈ 17کا افسر ظاہر کیا گیا تاہم میونسپل کمشنر نے نوٹ شیٹ پر Spokenلکھ کر محکمہ ایچ آر ایم کو واپس کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایچ آر ایم کے افسران نے مبینہ طور پر نوٹ شیٹ پر دی گئی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے کامران عباس کو گریڈ 18کے عہدے پر تعینات کردیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایچ آر ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اہم اور پر کشش عہدوں پر کم گریڈ کے افسران کو تعینات کرنے کا سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے۔