ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ‘ پولیس اہلکار زخمی

December 17, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 26

کراچی (کرائم رپورٹر)نارتھ کراچی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہل کار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کوخواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر فائیو اے تھری میں ذاتی جھگڑے کے دوران ملزم ساجد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں تعینات کانسٹبل عبدالماجد زخمی ہو گیا ۔زخمی پولیس اہل کار کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ساجد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔