آج صبح‘ سپرہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

December 23, 2015 8:00 pm0 commentsViews: 29

واقعہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہانگیر روڈ پر بے قابو بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی‘ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ‘تفصیلات کے مطابق آج صبح سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی‘ فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ‘ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں2 گاڑیوں نے حصہ لیا ہے اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے‘ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا‘ ادھر جہانگیر روڈ پر تیز رفتار بس بے قابوہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی‘ مذکورہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے وقت بس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا‘ بس تین ہٹی سے ٹاور جارہی تھی۔

Tags: