ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 5 افراد کو گولیاں مار دیں

December 23, 2015 8:00 pm0 commentsViews: 14

نیو سبزی منڈی کے قریب دو افرادزخمی‘ شاہ لطیف‘ بلوچ کالونی اور میمن گوٹھ میں بھی وارداتیں
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر5 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد 30 سالہ غلام عباس ولد فرید خان اور 35 سالہ فرید خان ولد فیروز خان زخمی ہوگئے ، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد آپس میں دوست ہیں اور جنجار گوٹھ کے رہائشی ہیں وہ موٹر سائیکل پر گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلے تھے کہ مذکورہ مقام پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹر سائیکل روکی نہیں جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ،شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17-B میں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ ثناء اللہ ولد سکندر زخمی ہوگیا،ٹیپوسلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ رضا ولد فضل زخمی ہوگیا، میمن گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر30سالہ شاہ زیب ولد محمد نواز زخمی ہوگیا۔

Tags: