بلدیہ ٹائون سے تحریک طالبان سواتی گروپ کے 4 دہشتگرد گرفتار

December 23, 2015 8:03 pm0 commentsViews: 15

ارشاد گل الطیف‘ فیصل اور نیک سے کلاشنکوف‘3 پستول برآمد ہوئے‘ سی ٹی ڈی کا دعویٰ
کراچی(کرائم رپورٹر) کائونٹر ٹیررازم پولیس نے بلدیہ ٹائون سے کالعدم تحریک طالبان پاکستا ن(سواتی گروپ ) کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے بلدیہ اتحادٹائون میں ایک اطلاع پر چھاپہ مارکر مقابلے کے بعد چاردہشت گردوں ارشاد گل، لطیف، فیصل اور نیک کو گرفتارکرکے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور تین پستولیں برآمد کرلی،انسپکٹر علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (سواتی گروپ ) سے ہے،جو پولیس کو قتل ،اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے گروپ کا لیڈر تاج ملوک حال ہی میں پولیس سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے،تاہم گرفتاردہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags: