شہر کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ثروت قادری

December 23, 2015 8:04 pm0 commentsViews: 21

عیدمیلاد النبیؐ کے جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے
کراچی سمیت پورا ملک دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا، جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اسے اندھیروں میں دھکیلنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،عید میلاد النبی ﷺ کے ریلیوں ،جلوسوں اور جلسوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،کراچی سمیت پورا ملک کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،دہشتگردوں کو ہر حال میں انجام تک پہنچانے کیلئے اختیارات کے ساتھ اداروں کو کام کرنا ہوگا ،رینجرزکی بہترین کارکردگی کی و جہ سے کرا چی کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ،ملک کا جو بھی ادارہ بہتر کارکردگی دکھائے گا وہ عوام کے دل میں جگہ بنائے گا ،جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے، سوات آپریشن کے بعد دہشتگردوں نے کراچی میں پائوں جمانے کی کوشش کی ہے جو قانون نافذ کرنیوالوں کی اعلیٰ کارکردگی کے سبب کمزور ہوئے ہیں ،عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منائیں گے ،کسی بھی قسم کی دہشتگردی ہمیں سرکار دو عالم ﷺ جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکتی،عشق نبی ﷺ میں جینا مرنا ہمارے اکابرین کا شیوہ رہا ہے ہم اپنے کابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سر بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پرمیلاد جلوسوں کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Tags: