ڈاکٹر عاصم 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

December 23, 2015 8:15 pm0 commentsViews: 22

رینجرز نے 120 دن تحویل میں رکھا‘ جان کو خطرہ ہے‘ جیل بھیج دیا جائے‘ انسداد دہشتگردی عدالت میں استدعا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 30دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپھوٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ میری جان کو خطرہ ہے‘ اس لئے جیل بھیج دیاجائے‘ ان کا کہنا تھا کہ120 دن تک رینجرز کی تحویل میں رکھا گیا‘ پولیس نے بھی تفتیش کی بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 دسمبر تک جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم سے اس وقت نیب تفتیش کررہی ہے اور اس وقت وہ نیب کی حراست میں ہیں‘ زیر حراست رہنما کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

Tags: