عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس 3 بجے سہ پہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا

December 23, 2015 8:38 pm0 commentsViews: 23

مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک میں ہوگا‘ جماعت اہلسنّت کی جانب سے انتظامات مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ دنیابھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا، صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لتؐ میں ہدیہ درود و سلام ،اجتماعی دعائوںسے ہوگا جبکہ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کا مرکزی جلوس جمعرات12؍ ربیع الاول24؍دسمبر 2015ء؁ کو 3؍بجے سہ پہر علامہ سید شاہ تراب لحق قادری،حا جی محمد حنیف طیب،علامہ کوکب نو رانی اوکا ڑوی ،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا خلیل الر حمن چشتی دیگر قائدین ،علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جوبراستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبیؐ ٹھیک 5؍بجے شام نشتر پارک میں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے ۔نما ز عصر اور مغرب نشتر پا رک میں اداکی جائے گی۔میلا د النبی کے مرکزی جلو س اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے 1500رضا کا ر اور اسکا ئوٹس انجام دینگے۔