آرٹس کونسل کے امیدواروں کو ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے آج طلب کرلیا

December 23, 2015 8:46 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جنوبی و الیکشن کمیشن آرٹس کونسل سلیم راجپوت نے آرٹس کونسل کے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( بدھ) 11 بجے دن طلب کرلیا، واضح رہے کہ 20 دسمبر 2015ء کو ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران شہر قائد پینل نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا جس پر احمد شاہ گروپ نے دوبارہ گنتی کی اپیل کی تھی جس کے بعد گنتی روک کر تمام بیلٹ باکس سیل کرکے رینجرز اہلکاروں کی نگرانی میں کمشنر آفس پہنچا دئے گئے تھے۔