پاکستان مسلم لیگ( وطن دوست) کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان

December 23, 2015 8:46 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (وطن دوست) کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کر دی گئی جس کا اعلان چیف آرگنائزر قادر بخش نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پارٹی منشور کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے پانی سے بجلی بنا کر پورے ملک میں دو سال کے اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی5 روپے فی یونٹ کر دی جائے گی۔ ٹرینیں بجلی پر چلائی جائیں گی۔ نوجوانوں کو ماہانہ بیروزگاری الائونس کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اور عدالتوں میں30/40 سال سے زیر التوا مقدمات کا فیصلہ دو سال میں کر دیا جائے گا، اور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لائی جائے گی اور اردو زبان کو ملکی سطح پر دفتری زبان قرار دیا جائے گا۔