گلشن اقبال کی خاتون 2 بچوں سمیت لاپتا

December 23, 2015 8:49 pm0 commentsViews: 36

سسرالیوں کی دھمکیوں نے خاتون کو گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا‘ دو روز سے لاپتا ہے
شوہر بیرون ملک میںہے‘ عاصمہ کو اغواء کیا گیا ہے گھر والوں کا سسرالیوں پر شک
کراچی( کرائم رپورٹر) گلشن اقبال کی رہائشی خاتون سسرال کی دھمکیوں سے گھر چھوڑ کر فرار، خاتون اپنے بچوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی، تھانے میں رپورٹ درج، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کی رہائشی خاتون عاصمہ شارق اپنے دو بچوں یمنا اور جمیل صدیقی کے ہمراہ گھر چھوڑ کر نا معلوم مقام پر منتقل ہوگئی۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ خاتون عاصمہ کو سسرال کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ جس پر گھر چھوڑ کر نا معلوم مقام پر منتقل ہوگئی ۔ خاتون عاصمہ شارق پر سسرالیوں کی جانب سے پہلے بھی جان سے مارنے کی کوشش کی جا چکی ہے اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے ڈر سے خاتون عاصمہ شارق گلشن اقبال سے نا معلوم مقام پر منتقل ہوگئی ہے۔ جبکہ عاصمہ شارق کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ عاصمہ کو سسرال کی جانب سے جان سے مارنے اور بچوں کو چھیننے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ خاتون عاصمہ 16 دسمبر سے گلشن اقبال اپنے گھر سے لا پتہ ہے ہمیں شبہ ہے کہ عاصمہ کو اس کے سسرالیوں نے اغواء کرکے رکھا ہوا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون عاصمہ شارق مورخہ16دسمبر سے اپنے گھر سے لاپتہ ہے اور ان کو سسرالیوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں شبہ ہے کہ عاصمہ شارق دھمکیوں سے ڈر کر نا معلوم مقام پر منتقل ہوگئی ہیں۔ خاتون عاصمہ شارق کا شوہر بیرون ملک میں کام کے سلسلے میں گیا ہوا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Tags: