پاکستان میں 8کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارر ہے ہیں

December 23, 2015 8:49 pm0 commentsViews: 20

ملک کے 40فیصد عوام پیٹ بھرکرکھانے سے محروم رہتے ہیں، بیروزگاری کی شرح بھی 48فیصد تک پہنچ چکی ہے
انسانی ترقی کے اعتبار سے پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہوا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
اسلام آباد( یو پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن، محصولات، کی وصولی میں کمی ( ٹیکس چوری) اور معاشی ترقی کی غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے 8 کروڑ30 لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 40 فیصد عوام پیٹ بھر کر کھانے سے محروم جبکہ بیروزگاری کی شرح48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انسانی ترقی کے اعتبار سے پاکستان کی گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجے تنزلی، دنیا کے188 ممالک میں انسانی ترقی کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر147 ہے جو کہ پچھلے برس146 تھا۔ یو این ڈی پی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقی کے دعوئوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ یو این ڈی پی کی پاکستان میں انسانی ترقی کے اعتبار سے جاری کر دہ سالانہ رپورٹ2015ء میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں انسانی ترقی گزشتہ برس کے مقابلے میں مایوس کن رہی ہے۔ دنیا کے188 ملکوں میں پاکستان کی انسانی ترقی کی گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

Tags: