DHA کی انڈس اسپتال کے اشتراک سے بلڈڈونیشن مہم کا آغاز

December 23, 2015 8:51 pm0 commentsViews: 26

ایڈمنسٹریٹر زبیر احمد نے اپنا خون دیکر مہم کا افتتاح کیا‘ بلڈ کیمپ میں جدید آلات موجود ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آج ڈی ایچ اے نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے رضا کارانہ طور پر خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ اس ضمن میں ڈی ایچ اے کے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ایک کیمپ قائم کیا جہاں ڈی ایچ اے کے آفیسرز اور اسٹاف کے ارکان نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد نے سب سے پہلے اپنا خون دیکر ایک شاندار ذاتی مثال قائم کی۔ ایڈ منسٹریٹر نے انڈس اسپتال کی جدید میڈیکل خطوط اور ٹیکنا لوجی پر مبنی بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ڈی ایچ اے صحتمند اور معاشرے کی بھلائی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اور انہیں فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق خون کے عطیات دینے والوں کے خون کی نوعیت اور صحت کے معیار کو پہلے سائنسی خطوط پر جانچا جاتا ہے جو اپنی نوعیت کی قائم کی جانے والی پہلی سہولت ہے۔ انڈس اسپتال کے بلڈ سینٹر کی انچارج اور کلینکل پیتھا لوجسٹ ڈاکٹر عظمیٰ عطاء نے بتایا کہ کیمپ میں خون کے عطیات دینے والے ڈونرز کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ ہیمو گلوبین اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں۔