حساس اداروں نے ذوالفقار مرزا کو حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا

December 23, 2015 9:04 pm0 commentsViews: 25

پولیس کی وردی میں ملبوس افراد حملے کرسکتے ہیں
ذوالفقار مرزا کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ حساس اداروں نے انہیں بتایا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان حملہ کرسکتے ہیں۔ لہٰذا ذوالفقار مرزا اپنی موومنٹ کو محدود کردیں۔ اور روٹ پلان کو محفوظ رکھیں۔ حساس اداروں نے ذوالفقار مرزا سے سیکورٹی گارڈز اور دیگر عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

Tags: