بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

December 23, 2015 9:05 pm0 commentsViews: 21

سیکورٹی اداروں نے بم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک مبینہ دہشت گرد کو بھی حراست میں لے لیا
دہشت گرد کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بدامنی کا منصوبہ بناجاچکے تھے، تفتیش کے دوران اعتراف کرلیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے جامشورو میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جس میںموجود دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی لاڑکانہ نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں بم بنانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ فیکٹری میں موجود مبینہ دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیکٹری سے بڑی تعداد میں بم بنانے کے آلات اور100 کلو گرام آر ڈی ایکس بر آمد ہوا ہے جبکہ حراست میں لئے گئے افراد سے ابتدائی تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد پورے سندھ اور خصوصاً کراچی میں بڑے پیمانے پر بد امنی کا منصوبہ بند چکے تھے اور عنقریب اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب تھے۔ سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags: