بینظیر کی برسی پر آصف زرداری کی شرکت مشکوک

December 25, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 33

سابق صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پاکستان آمد مشکل ہے‘ پیپلز پارٹی ذرائع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونیوالی تقریبات میں شرکت کا امکان نہیں ہے‘ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے ان کی پاکستان آمد مشکل ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان اختیارات کے تنازع کے بعد پیدا ہونیوالی تمام صورتحال پر پارٹی رہنمائوں سے رابطے میں ہیں اور پیپلز پارٹی اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی مشاورت کے ساتھ طے کررہی ہے۔