کراچی میں458 گرجا گھرو ںکی سیکورٹی پر رینجرز اہلکار تعینات

December 25, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے صوبے بھر میں کرسمس کے موقع پر جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کرسمس پر458 گرجا گھروں کیلئے4 ہزار 5 سو رینجرز اہلکار تعینات کر دئے جب کہ211 موبائل اور 271 موٹر سائیکل سوار بھی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، مشکوک پارسل یا مشکوک آلات کو دیکھتے ہی اس کی فوری اطلاع قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔