ملک بھر میں سردی بڑھ گئی

December 25, 2015 2:58 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( یو پی پی) ملک کی بالائی علاقوں میں برف باری کے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت قلات اور کالام منفی12 ، استور منفی 11، اسکرو منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد سرد ہوائوں نے میدانی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی میں اضافہ ہونے لگا، سندھ اور پنجاب میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا۔