وزیر اعظم نواز شریف آج اپنی 66 ویں سالگرہ منائیں گے
لاہور( این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف ، آج اپنی 66 ویں سالگرہ منائیں گے وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے مختلف ونگ اضلاع کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کرینگے جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ نواز شریف کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائینگی۔