سلمان خان ایوارڈ کی تقریب میں ہنستے ہنستے کرسی سے گر پڑے

December 25, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 15

ممبئی( آئی این پی) سپر اسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ کی دیگر معروف شخصیات کے ہمراہ حال ہی میں منعقد کی گئی اسٹار ڈسٹ ایوارڈ 2015ء کی تقریب میں شرکت کی۔ شو کے دوران اداکار میزبان منیش پال کی مزاحیہ حرکات پر اچانک اس قدر ہنسے کہ بے قابو ہو کر اپنی کرسی سے ہی گر پڑے۔ بعد ازاں منیش پال جو سلمان خان کے قریب ہی موجود تھے انہوں نے فوراً آگے بڑھ کر سپر اسٹار کو سنبھالا، واضح رہے کہ سلمان خان اکثر اوقات مختلف کامیڈی شوز میں شرکت کے دوران کامیڈی اداکاروں کی اداکاری سے ہنستے ہنستے بے قابو پاجاتے ہیں۔