خیبر پختونخوا میں VIPپروٹوکول کیلئے سڑکیں بند نہیں ہوں گی،صوبائی حکومت کا اعلان

December 25, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 24

اہم شخصیات کو سیکورٹی ملے گی مگر ان کے لئے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اعلامیہ جاری
بلاول بھٹو کے پروٹوکول کے باعث بچی کی موت افسوس ناک ہے، پوری قوم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے، عمران خان
پشاور( خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت نے وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث10 ماہ کی بسمہ موت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر صوبے میں وی آئی پی پروٹوکول کے لئے سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے با قاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو سیکورٹی ملے گی لیکن ان کیلئے سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ کراچی میں بسمہ کی موت کے بعد ساری قوم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے، اب خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم کیلئے بھی سڑکیں بند نہیں ہوںگی۔ لودھراں میں الیکشن میں جہانگیر ترین کی کامیابی پورے پاکستان کی جیت ہے۔ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کے باعث ننھی بچہ کی موت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا میں اب وزیر اعظم کیلئے بھی ٹریفک نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں وی آئی پی کلچر نہیں تو یہاں یہ کیوں ہوتا ہے۔ کیوں ٹریفک روک دی جاتی ہے، ایسا نظام چاہئے جو عوام کیلئے بہتر ہو۔