جمہوریت کیخلاف سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے،آغا سراج درانی

December 25, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے انھیں سکھایا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں آغا سراج درانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے چھوٹے بھائیوں کی طرح میری تربیت کی۔ انہوں نے کہا کہ 30 برس تک بے نظیر بھٹو کے ساتھ رہا، ان کی جدائی کی وجہ سے میری سیاسی تربیت ادھوری رہ گئی۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے آغا سراج درانی نے کہا کہ جلسہ دن ایک بجے شروع ہوگا جو شام 5 بجکر 20 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، جلسے کے دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔