بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی 27 دسمبر کو منائی جائیگی

December 25, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 274

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 8ویں برسی 27دسمبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔برسی کے حوالے سے ملک کے تمام اضلاع میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے ۔برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدابخش میں ہوگا۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وقار مہدی نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے 26دسمبر کو لاڑکانہ پہنچنا شرو ع ہوجائیں گے ۔برسی کی تقریبات کا آغاز27دسمبر کی صبح 9بجے قرآن خوانی سے ہوگا ۔10بجے سے 12بجے تک لنگر عام ہوگا ۔ایک بجے گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ ہوگا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔5بج کر 20منٹ پر 2منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔