خطرات کے باوجود عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ فلم اسٹار وارز کا پریمیئر شو دیکھا

December 25, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 38

ممبئی( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو اہلیہ کرن سمیت تا حال ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کیخلاف بیان دینے کی پاداش میں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اہلیہ کرن بیٹی ایرا اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ ممبئی کے مضافاتمیں واقع ایک ملٹی پلیکس میں گزشتہ روز’’ اسٹاروارز‘‘ کاپریمیئر دیکھنے گئے‘ اداکار اسلحہ بردار سیکورٹی گارڈز کے دستے کی حفاظت میں سینما گھر تک پہنچے‘ علاوہ ازیں پولیس نے ہر لمحہ اداکار اور ان کی فیملی کی پہرہ داری کی‘سپر اسٹار رات11بجے فلم دیکھنے کے بعد سینما گھر سے مسکراتے ہوئے باہر آئے اور خوشگوار موڈ میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے واپس چلے گئے‘ واضح رہے عامر خان کی طرف سے گزشتہ ماہ ایک بیان میںکہا گیا تھا کہ ان کی اہلیہ کا ملک میں بڑھتی عدم برداشت کے پیش نظر کہنا ہے کہ انہیں کسی وار ملک میںرہائش اختیار کرلینی چاہئے۔