بلاول اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا نام بتائیں، پرویز رشید

December 28, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 15

نیشنل ایکشن پلان پرویز مشرف اور زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا یہ اعزاز مسلم لیگ ن کو ملا ہے
پیپلزپارٹی اپنے دور میں طاہرالقادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بن جانا چاہئے تھا۔ لیکن نیشنل ایکشن پلان مشرف اور زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا۔ نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز مسلم لیگ ن کو ملا جس کے کریڈٹ کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ بلاول اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا نام بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے استفسار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے اور حکومت کی کارکردگی جانچنے کیلئے نظام بھی پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے، پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آجائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے۔ اگر بلاول زرداری کو پتا ہے تو اس کا نام بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی۔