آج صبح،رینجرز نے لائنز ایریا سے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا

December 29, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 32

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آپریشن کے دوران بھاری مشینری سے کھدائی کرکے ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں
رینجرز نے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لے لیا تھا جس نے تفتیش کے دوران مدفون اسلحہ کی نشاندہی کی تھی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے لائنز ایریا میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رینجرز کی کارروائی‘ زمین کی بھاری مشینری سے کھدائی‘ بھاری مقدار میں ‘اسلحہ اور گولیاںبرآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز نے لائنز ایریامیں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر آنے کی اجازت نہیں تھی‘ رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن شروع کرتے ہوئے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر بھاری مشینری سے گرائونڈ میں کھدائی کروائی اور کھدائی کے نتیجے میں چند ہتھیار اور چھوٹے بڑے اسلحہ کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیںجنہیں رینجرز نے اپنی تحویل میں لے لیا‘ باخبر ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ چھاپہ سیاسی جماعت کے کارکن کی نشاندہی پر مارا گیا اور گولیوں میں 8MG‘G3‘9MM کی گولیاں شامل تھیں۔