مودی کو دورہ پاکستان کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، شیو سینا
نئی دہلی( آن لائن) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے کہا ہے کہ مودی کو دورہ پاکستان کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق قائم کرنیوالا کوئی بھی شخص زیادہ دیر تک سیاست میں نہیں رہ سکتا، ہمسایہ ملک کی سر زمین لاکھوں بھارتیوں کے خون میں رنگی ہوئی ہے۔