سال نو پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے گرفتار ہونگے

December 29, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 18

نئے سال کی آمد پر شہر کے ساحلی علاقوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے، کمشنر کا پولیس حکام کو مراسلہ
بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اور ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کمشنر کراچی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سال نو کی آمد پر شہر اور ساحلی علاقوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے نام مراسلے میں کمشنر نے سال نو کی آمد کے موقع پر شہر اور ساحلی علاقوں کی سیکورٹی فول پروف انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے اور ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کے امن و امان اور شہریوں کی پر سکون زندگی میں خلل کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔