پریانکا نے اپنا پروڈکشن ہائوس بنالیانئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائیگا

December 29, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 21

انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے لئے مشکلات کم کرنا چاہتی ہوں
جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تو بہت مشکلات دیکھی تھیں، اداکارہ
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے ’پرپل پیبل پکچرز ‘کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور فلم انڈسٹری میں مشکلات کو کم کرنے کیلئے پرپل پیبل پکچرز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ اس نئے پروڈکشن ہائوس میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا اور میں خود ان کے ساتھ کام کروں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میںجب ا نڈسٹری میں آئی تو اپنے قدم جمانے کے لئے خاصی دشواری پیش آئی ۔ ان ہی باتوں کو مدنظر رکھ کر میں نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ نئے آنے والوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے۔