3سال میں 2لاکھ 57ہزار433پاکستانی بیرون ملک سے ڈی پورٹ

December 29, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 18

دستاویزات کے مطابق جون 2012 سے جون 2015تک مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا
متحدہ عرب امارات ،عمان،سعودی عرب ،ملائیشیا اور ایران ڈی پورٹ کرنے والے ممالک میں شامل
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) 2012 ء سے جون2015 ء تک 2لاکھ57ہزار 433 پاکستانیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے‘ دستاویزات کے مطابق 2012 ء میں55ہزار 279 افراد‘2013 ء میں67 ہزار 330 افراد‘2014 ء میں78 ہزار 409 اور2015 ء میں30جون 2015 ء تک 56 ہزار 415 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ‘ایران سے2012 میں10346 افراد‘2013 ء میں6358 افراد‘2014 ء میں5006 اور رواں سال 30جون تک 6974 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا‘ یونان سے2012 میں5379 ‘2013 ء میں4579‘2014 ء میں3227 اور رواں سال30 جون تک 942 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا‘ ملائیشیا سے2012 ء میں1068‘ 2013 میں1727 ‘2014 میں4265 اور رواں سال30جون تک 1801 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا‘ عمان سے2012 ء میں6111‘ 2013 ء میں5018‘ 2014 میں3603اور رواں سال30 جون تک 2516 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا‘ سعودی عرب سے2012 میں 17369 ‘2013 ء میں33351‘ 2014 ء میں45456 اور رواں سال30جون تک 35467 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات سے2012 ء میں10235‘2013 ء میں 9759‘2014 ء میں8434 اور رواں سال30 جون تک4192 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔