برطانیہ سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں کمی آگئی

December 29, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 15

کراچی( نیوز ڈیسک) گزشتہ مالی سال برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی رقوم میں سالانہ اضافہ12فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد سے بھی نیچے آگیا ہے‘ مالی سال2014-15 میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر وطن بھجوائے‘ اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانوی کرنسی پائونڈ ‘ اسٹرلنگ کی قدر میں کمی سے یہاں سے ملنے والی ترسیلات زر پر بھی اثر پڑا‘ جو12 فیصد سے کم ہو کر 4.9 فیصد تک محدود رہا۔