ڈالر کی بے قدری روپے کی قیمت میں15پیسے اضافہ

December 29, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 42

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی‘ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 12 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید104.90 روپے اور قیمت فروخت104.95 ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 106 روپے اور قیمت فروخت 106.25 روپے ہوگئی۔