رات گئے ٹھٹھہ میں حادثہ،ملیر کے 2بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک

December 29, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 22

تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی، مرنے والے مکلی سے کراچی جارہے تھے
ٹھٹھہ (نمائندہ آغاز )رات گئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ملیرکے رہائشی دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جان بحق ، لاشیں کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے‘تفصیلات کے مطا بق رات گئے مکلی کے قریب درگاہ پیر محمد علی شاہ اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار ملیر کے کے رہائشی بچل خاصخیلی کے رہائشی دو سگے بھائی رجب خاصخیلی، شوکت خاصخیلی سمیت موٹو لاسی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال مکلی پہنچائیں ، جہاںضروری کا روائی کے بعد تینوں لاشوں کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ہے ،مکلی پولیس کے مطا بق جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد مکلی سے کراچی جا رہے تھے کہ درگا ہ پیر محمد علی شاہ رو ڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے ۔