طویل غیر حاضری پر 3 ڈاکٹر نوکریوں سے برطرف، 20 کو انتباہ جاری

December 29, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 44

صوبائی وزیر جام مہتاب نے مسلسل غیر حاضر رہنے اور طلب کرنے کے باوجود جواب نہ دینے پر ایکشن لے لیا
برطرف ہونیوالوں میں ڈاکٹر علی ظاہر، راشد حسین اور افشاں شامل ہیں، محکمہ صحت میں غیر حاضری برداشت نہیں کرینگے، جام مہتاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے طو یل عر صے سے بغیر اجا زت کے غیر حاضر رہنے والے 3ڈا کٹرزکو ان کی ملا زمتو ں سے بر طر ف جبکہ 20غیر حا ضر ڈا کٹرز کو اظہا ر وجو ہ کے حتمی نو ٹس جا ر ی کر دیئے ہیں صوبائی وزیر صحت نے طو یل عرصے سے غیر حا ضر ڈا کٹرز جن میں ریتا کما ر ی ،محمد رفیق ،غلا م مر تضیٰ ،عا ئشہ ،محمد ظفر ،ہدا یت اللہ کیریو ،صادق علی ،گو ہر فا طمہ ،مظہر الحق ،سنتو ش کما ر،سید ممنو ن اختر ،تو قیر حسین مغل ،فر حت ذوالفقا ر اور فو زیہ نا ریجو شا مل ہیں ،کو ڈیو ٹی سے ان کی طو یل غیر حا ضر ی کے با عث اظہا ر وجو ہ کے حتمی نو ٹس جا ر ی کر دیئے ہیں اور احکا ما ت کی بجا آوری نہ کرنے کی صو ر ت میں ان کو ملازمت سے بر طر ف کیا جا سکتا ہے علا وہ ازیں صو با ئی وزیر صحت نے طو یل عر صے سے غیر حا ضر رہنے والے تین ڈاکٹرز سید علی ظا ہر ،ارشد حسین اور افشا ں کسو تی کو ملا زمت سے بر طر ف کر نے کے احکا ما ت صا در کر دیئے ہیں وا ضح رہے کہ مذکو رہ ڈا کٹرز با ر بار نو ٹس ملنے کے با وجود ذا تی شنو ائی کے لئے حا ضر نہیں ہو ئے تھے ۔صو با ئی وزیر صحت نے اس مو قع پر اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کسی بھی صو ر ت میں غیر حا ضر عملے کو محکمہ صحت میں بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا اور تما م عملے کو ایما ندا ر ی سے اپنے فرا ئض انجا م دینے کا پا بند بنا یا جا ئے گا ۔