ایف بی ایریا گبول ٹائون 2گارمنٹس فیکٹریوں میں آگ لگ گئی

December 29, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 20

آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان اور مشینیں جل کر مکمل تباہ ہوگئیں
فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریا اور گبول ٹائون کے علاقے میں قائم 2 گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینیں خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گبول ٹائون صنعتی ایرایا کے علاقے سیکٹر16B پلاٹ نمبر CB-380 پر قائم اسماعیل گارمنٹ فیکٹری میں پیر کے روز صبح 9بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمپنی کے ایک یونٹ کو اپنی لپیٹ میںلے لیا‘ اس ہی دوران ایف بی صنعتی ایریا بلاک22 پلاٹ نمبر CD37 پر قائم ٹیکسٹائل مل میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی ‘مذکورہ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو کرنے کی جدوجہد شروع کردی‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے دونوں مقامات پر ایک ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا‘ ترجمان کے مطابق اسماعیل گارمنٹس فیکٹری کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور 10 مشینیں جل گئیں‘ مشینوں کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ مزید فیکٹری کے ڈپارٹمنٹ کو بچا لیا گیا۔