زہریلی شراب خواجہ سرا سمیت 4 افراد کی زندگی نگل گئی

December 29, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 20

چاروں کو مختلف اوقات میں جناح اسپتال لایا گیا جو دوران علاج ہلاک ہوگئے، کچی شراب ہلاکت کا سبب بن گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے خواجہ سرا سمیت 4 افرا ہلاک ہوگئے‘ پولیس نے واقعے سے لا علمی ظاہر کردی‘ پیر کو چاروں افراد مختلف اوقات میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جو دوران علاج وقفے وقفے سے دم توڑ گئے ‘مرنے والوں کی عمریں 25 سے36 برس کے درمیان تھیں‘ جناح اسپتال کے عملے نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچی شراب پی کر ہلاک ہونیوالوں میں36 سالہ وکٹر مسیح جو شاہراہ نور جہاں پہاڑ گنج کا رہائشی تھا‘ تنویر مسیح (لانڈھی) ‘خواجہ سرا سہیل عنایت( کٹی پہاڑی) اور 25 سالہ معلوم شخص سفاری پارک گلشن سے لایا گیا تھا‘ ایم ایل او نے پولیس کنٹرول پر انٹری کروائی تھی‘ پولیس تاخیر سے پہنچی جب تک ان کے اہل خانہ لاشیں لے جا چکے تھے‘ لانڈھی ‘شہراہ نور جہاں‘ پیر آباد اور گلشن اقبال تھانے سے ڈیوٹی آفیسر آئے تھے‘ انہوں نے ایم ایل او سے بات چیت کی‘ مذکورہ پولیس افسران یہ کہہ کر چلے گئے کہ کچی شراب پینے والے ان کے علاقے کے رہائشی نہیں تھے۔