نئی حج پالیسی کے تحت40 ہزار عازمین کے اضافے کا امکان

December 29, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 28

مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث3 سال سے پاکستان کا حج کوٹہ20 فیصد کم کر دیا گیا تھا
اضافے سے عازمین کی تعداد ایک لاکھ45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ85 ہزار ہوجائیگی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں40 ہزار عازمین کے اضافے کا امکان ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج تمام مسلمانوں کیلئے نیا حج کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں طلب کریگی جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی شرکت کریں گے‘ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث گزشتہ3 سال سے پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد کم کردیا گیا تھاجس کے بعد پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ 45 ہزار ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے یہ کوٹا ایک لاکھ85 ہزار حاجیوں کا ہوگا جو سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں نصف‘ نصف تقسیم کیا جائیگا‘ سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ طواف کیلئے عارضی طور پر بنائے گئے معلق مطاف کو آئندہ ماہ صیام سے قبل ہٹادیا جائیگا‘ ہنگامی مطاف کی جگہ مستقل مطاف کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مستقل مطاف سے ایک گھنٹے میں ایک لاکھ7ہزار زائرین طواف کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔