صنعتی صارفین کے لئے، وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں 3روپے یونٹ کمی کا اعلان

December 29, 2015 5:31 pm0 commentsViews: 42

تاجر برآمدات میں اضافے کیلئے مزید محنت کریں، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی بھی کریں گے، نواز شریف
2018 تک ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردینگے، تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے ،ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب
کراچی( یو پی پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے یکم جنوری 2016ء سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاجر بر آمدات میں اضافے کیلئے محنت کریں۔ ہم بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کرینگے اور 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ تھر کول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے۔2018ء تک 10 ہزار اور2025 ء تک مزید15 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔ وہ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تاجر اور سرمایہ کار کہتے تھے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کریں لیکن ہم بجلی کو لوڈ شیڈنگ تو ختم کر رہے ہیں لیکن بجلی کو سستا بھی کر رہے ہیں بجلی سستی ہوگی تو پیداوار بڑھے گی اور بر آمدات میں اضافہ ہوگا، نئی صنعتیں لگیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔