رینجرز کے اخراجات‘سندھ نے وفاق سے 9 ارب روپے مانگ لئے

December 30, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 15

دو سال کے دوران صوبائی حکومت 19 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرچکی ہے
وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس‘ رینجرز کے اختیارات پر بھی مشاورت کی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل 147 کے تحت سندھ اسمبلی کی قرار داد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ وفاق سے9 ارب دینے کا بھی مطالبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوا جس میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل147 کے تحت سندھ اسمبلی کی قرار داد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ صوبے کو اختیار ہے کہ کن شرائط کے تحت رینجرز کو اختیار دے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ رینجرز پر ہونے والے اخراجات میں وفاق اپنا حصہ ادا کرے کیونکہ2 سال کے دوران سندھ حکومت19 ارب روپے کے اخراجات برداشت کر چکی ہے اور وفاق9 ارب روپے ادا کرے۔