بجلی کی قیمت میں 2 روپے6پیسے کمی کی منظوری

December 30, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 33

اطلاق300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،نیپرا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی‘ سماعت کے دوران نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے نومبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچار ج مد میں2روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کردی ‘نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کا کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ماہانہ300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔