اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا زخمی

December 30, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 33

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کا مقبول جوڑا بریڈ پٹ اور انجلینا جولی اپنے12 سالہ بیٹے پیکس کے زخمی ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، یہ فلمی جوڑا پنے چھ بچوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں دیگر جنوبی مشرقی ممالک میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں ان کی ٹانگ میں چوٹ لگی، پیکس کو ڈاکٹرز نے بستر پر آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ان کی ٹانگ میں فریکچر نہیں ہوا۔ سپر اسٹار جوڑے نے2007 میں پیکس کو گود لیا تھا پیکس کی چال میں لنگڑاہٹ ہے اور وہ چلنے کیلئے بیساکھی کا سہارا لے رہا ہے۔ یہ فیملی جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں چھٹیاں گزار نے گیا ہوا تھا جن میں بچے کا آبائی ملک ویت نام کمبوڈیا اور تھائی لینڈ بھی ہے۔