جنرل زبیر محمود رجمنٹ آف آرٹلری کے کرنل کمانڈنٹ تعینات

December 30, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 19

راولپنڈی ( اے پی پی ) چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو رجمنٹ آف آرٹلری کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کر دیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آرٹلری رجمنٹ سینٹر اٹک میں منعقدہ تقریب میں انہیں کرنل کمانڈنٹ رینگ کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف تقریب کے بعد آرٹلری رجمنٹ کے بزرگ سابق فوجیوں، کمانڈرز اور سپاہیوں کے ساتھ بھی ملے۔