محمود آباد میں چوروں نے جنرل اسٹور کا صفایا کردیا

December 30, 2015 3:49 pm0 commentsViews: 24

ملزمان نے صبح 4 بجے دکان کے تالے کاٹ کرہزاروں روپے کا سامان لوٹ لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محمود آباد میں جنرل اسٹور میں نقب زنی کی واردات کے دوران لٹیرے ہزاروں روپے کے موبائل کارڈز، سگریٹ اور سامان لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچ کالونی تھانے کی حدود محمود آباد نمبر6 میں مسلح ملزمان المدینہ ہوزری اور جنرل اسٹور کے تالے کاٹ کر دکان میں موجود موبائل کارڈ، نقدی، سگریٹ اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے ایس ایچ او بلوچ کالونی اسلم خان نے بتایا کہ دکان مالک نے دکان ایک بجے بند کر دی تھی اور2 بجے تک وہ وہیں پر موجود تھے اور4 بجے کے قریب تالے کاٹے گئے انہوں نے بتایا کہ دکان سے لوٹی جانے والی اشیاء کی مالیت25 ہزار روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مالک کو تھانے آکر رپورٹ درج کرانے کا کہا ہے۔