بھارت میں ’’روٹی بینک‘‘ کھل گیا، لوگوں کو مفت کھانا ملے گا

December 30, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 28

بینک سے بھکاریوں کو کھانا نہیں دیاجاتا، شادی کی تقریبات سے بچا ہوا کھانا غریبوں کو ملتا ہے
روٹی بینک کی ممبر شپ مہم کا آغاز، لوگوں سے بینک میں کھانا جمع کرانے کی اپیل
نئی دہلی( آئی این پی) بھارتی شہر اورنگزیب آباد میں روٹی بینک کھل گیا، یہاں لوگ روٹی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ غریب حسب ضرورت وصول کر سکتے ہیں۔ ایسا ایک بینک مہاراشٹر میں کھولا گیا تھا جو کامیابی سے چل رہا ہے ایک مقامی شخص یوسف مکتی نے یہ بینک شروع کیا اور ابتدائی طور پر اس کے250 ارکان تھے جس میں بہت جلد 25 فیصد اضافہ یوگیا۔ یوسف مکتی کا کہنا ہے کہ ہمارے روٹی بینک سے روزانہ 500 افراد کھانا، حاصل کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جب ابتدائی طور پر یہ کام شروع کیا گیا تو لوگوں کو عجیب لگا مگر اب سب لوگ اسے عوامی خدمت سمجھتے ہیں۔ بینک سے پیشہ ور بھکاریوں کو کھانا نہیں دیا جاتا جبکہ مختلف شادی کی تقریبات سے بڑی مقدار میں کھانا آجاتا ہے جسے غریبوں کو بانٹ دیا جاتا ہے جبکہ مستحقین کو خصوصی کوڈ جاری کئے گئے ہیں جنہیں دکھا کر وہ کھانا حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ بینک کی ممبر شپ کیلئے ایک فارم پر کرنا پڑے گا اور جو بھی گھر میںپکا ہو، 2 روٹیوں کے ساتھ بینک میں بھجوانا ہوتا ہے۔