نئی حج پالیسی‘ پاکستانی کوٹے میں 30 ہزار عازمین کے اضافے کا امکان

December 30, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں30 ہزار عازمین کے اضافے کا امکان ہے‘ سعودی وزارت حج تمام مسلمان ممالک کیلئے نیا حج کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں طلب کریگی جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی شرکت کریں گے‘ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث گزشتہ 3 سال سے پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد کم کردیا گیا تھا جس کے بعد ان دنوں پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ45ہزار ہے۔