مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کا انجن فیل‘ ٹریفک کی آمد و رفت معطل

December 30, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 41

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کا انجن فیل ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی‘ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں‘ تقریباً ایک گھنٹے بعد ٹرین کو ہٹا کر ٹریفک معمول پر آگئی‘ تفصیلات کے مطابق منگل کو سٹی اسٹیشن سے ریلوے یارڈجانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن مائی کلاچی روڈ پر فیل ہوگیا جس کی وجہ سے ریلوے پھاٹک سے گزرنے والی ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی‘ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور اطراف کی سڑکوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد مال گاڑی کو ہٹا کر پھاٹک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔