سول اسپتال ‘مکلی میں کنواری ماں بچے کی پیدائش کے بعد فرار

December 30, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 91

ٹھٹھہ(نمائندہ آغاز )سول اسپتال مکلی میں کنواری ماں شیرخوار بچے کو جنم دیکر فرار ہو گئی ہے ، اسپتال میں دوسری خاتون کے ہمراہ آئی حاملہ خاتون نے اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ اور گا ئنی وارڈ میں الگ الگ ناموں سے رجسٹری داخلہ کرائی ہے ، اور نومولود بچے کو جنم دینے کے کچھ گھنٹو ں کے بعد ادویات کا بہانہ بناکر فرار ہو گئی ہے ، سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میںحاملہ خاتون نے اپنا نام امیراں زوجہ اسماعیل اور گا ئنی وارڈ میں صائمہ زوجہ اسماعیل ظاہر کر کے داخلہ لیا اور ڈلیوری کیس میں ایک شیر خوار بیٹے کو جنم دیا ، لیکن کچھ گھنٹوں کے قیا م کے بعد دو نوں خواتین ادویات لینے کا بہانہ بناکر اسپتال سے فرار ہو گئیں ، جس کے باعث نو مولود بچہ کئی گھنٹے اسپتال میں لا وارث پڑا رہا ‘مکلی پولیس تھانے میں بچے کی پیدائش کی رپورٹ کرا ئی گئی ہے ۔